قلات شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی ریکارڈ

November 28, 2022

قلات ( نامہ نگار ) قلات شہر اور گردونواح ميں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی ٹرپنگ کی وجہ سے شہری سردی سے ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ موسمیات قلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر اور گردونواح ميں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔