اوگی کالج میں بی ایس کلاسز اجراء نہ ہونے پر شدید احتجاج

November 28, 2022

اوگی(نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن تحصیل اوگی کے صدرسیف الرحمٰن نے گورنمنٹ ڈگری کالج اوگی میں زوالوجی،باٹنی،کیمسٹری اورکمپیوٹرسائنس مضامین کیلئےبی ایس کلاسزکی منظوری کے باوجودنئے سیشن میں بی ایس کلاسزاجراء نہ ہونے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ صوبائی حکومت نے پانچ سال قبل ڈگری کالج اوگی میں زوالوجی،باٹنی،کمپیوٹرسائنس اورکیمسٹری میں بی ایس کلاسز چلانے کی باقاعدہ منظوری دی،مگرابھی تک سائنس مضامین میں بی ایس کلاسزکااجراء نہیں کیاگیا، مگراسوقت تک کالج میں اس طرح کے کوئی آثارنظرنہیں آرہے ہیںجوکہ ہمارے سینکڑوں طلباء کے ساتھ ظلم اورانہیں اعلی تعلیم سے محروم کرنے کی گھناونی سازش ہے،اوگی ڈگری کالج میں دربندکے ساتھ ساتھ تورغربلکہ کوہستان ‘بٹگرام اورکوزہ بانڈہ کے علاقوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں اوریہ سب سے قدیمی علمی درسگاہ ہے لیکن ہائرایجوکیشن حکام نے بالاکوٹ ڈگری کالج میں بی ایس سائنس کلاسزکااجراء توکردیالیکن اوگی کوہمیشہ کی طرح لاوارث سمجھ کرپھرنظراندازکردیا،انہوں نے کالج ہذامیں فوری طورسائنس مضامین میں منظورشدہ بی ایس کلاسزچلانے کامطالبہ کیاہے اورساتھ ہی خبردارکیاکہ جوبھی لوگ تاخیری حربوں میں ملوث پائے گئےتواہل علاقہ انکاپیچھانہیں چھوڑیں گے جوکوئی ہمارے نوجوانوں پراعلی تعلیم کے دروازے بندکرنے کی کوشش کرے گاوہ کوئی سرکاری افسرہویاکوئی اورہو،اس کوکسی صورت معاف نہیں کرینگے۔