جامعہ زکریا: سیکیورٹی گارڈز دو برس سے یونیفارم، جیکٹ سے محروم

November 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا میں سیکیورٹی گارڈ دو سال سے یونیفارم اور جیکٹ سے محروم، بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں سیکیورٹی گارڈ جن کو سالانہ دو سیکورٹی یونیفارم اور سردیوں میں ایک سردی سے بچاؤ کے لئے ایک جیکٹ فراہم کی جاتی تھی اب تیسرا سال ہونے کو یونیفارم مہیا کی گئی اور نہ ہی جیکٹ ملی ہے ذرائع کے مطابق پچھلے سال سیکورٹی گارڈ کو جیکٹ دینے کے لیے پانچ سے چھ ہزار روپے کی فی جیکٹ کے حساب سے پیسہ بھی جاری کیا گیا،لیکن سکیل ایک کےغریب سیکورٹی گارڈ یونیفارم سے محروم رہے، بیشتر پرانی یونیفارم اور کچھ خود سے یونیفارم اور جیکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔