عمران خان کے فیصلے سے حکمرانوں کے خواب ادھورے رہ گئے، ق لیگ

November 28, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) عمران خان کے فیصلے سے 23 کلومیٹر کے حکمرانوں کے خواب ادھورے رہ گئے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق لا ہورکی سینئرنائب صدر اوروزیر اعلیٰ پنجاب کپملینٹ سیل لا ہور ڈویثرن کے چئیرمین سہیل چیمہ فوکل پرسن زیبا ناز اور پرسنل سیکرٹری احمد ناز نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے اشارے پر چوہدری مونس الہی پنجاب اسمبلی تو ڑ دیں گے اور 23 کلو میٹر کے حکمران منہ تکتے رہ جائیں گے شہباز شریف آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملک سے دم دبا کر بھاگنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا عمران خان اور چوہدری مونس الہی مل کر چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں ریاست مدینہ کی حفاظت کریں گے ۔