رواں ماہ 481اشتہاری گرفتار کرلیے، ڈی آئی جی آپریشنز

November 28, 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے) لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران3594اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار کر لیے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران شہر بھر سے 481اشتہاری مجرمان ،مختلف جرائم میں ملوث 991 عادی مجرمان2122 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے۔ اشتہاری وعادی مجرمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے جبکہ گرفتارمجرمان ڈکیتی،راہزنی،فراڈ ودیگر جرائم میں ملوث تھے۔