عمران خان کے ’نوجوان ورژن‘ کی ڈرائے فروٹ بیچتے ویڈیو وائرل

November 28, 2022

کولاج، اسکرین گریب/ فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے ہمشکل کے سوشل میڈیا پر دوبارہ چرچے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر عمران خان کے ہمشکل کی نئی ویڈیو وائرل ہے جس میں ’آئی کے‘ کے نوجوان ورژن کو ایک ڈرائی فروٹ کے اسٹال پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران خان کے نوجوان ورژن کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جسے پی ٹی آئی کے مداحوں کی جانب سے خوب لائیک کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں موجود عمران خان سے مشابہہ شخص، عمران خان کا ’نوجوان ورژن‘ سوات کا رہائشی ہے جس کا نام شاہ حسین ہے۔

شاہ حسین سیالکوٹ میں مقیم ہے اور ڈرائی فروٹ کا کام کرتا ہے۔