لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی مرتب کرنے کا حکم

November 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی مرتب کرنے کا حکم دیدیا، لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی، ایک سال سے لاپتا شہری زید شاہ خود عدالت میں پیش ہوگیا، پولیس نے رپورٹ جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ دوسرا شہری شیخ بلال ظفر پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھا ، گرفتاری کے بعد اس وقت سنٹرل جیل میں ہے، عدالت نے سید زید اور شیخ بلال ظفر کی گمشدگی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں جبکہ شہری محمد ابراہیم اور نور اسلام کی بازیابی سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مسترد کردیں، عدالت نے شہری عمران گل شیر اور حبیب خان سے بازیابی سے متعلق درخواستوں پر رپورٹ طلب کر تے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے 6ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔