قتل کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید وجرمانہ

November 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی حلیم احمدنے ملزم کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری کے قتل کے الزام میں عمر قید اور اور مقتول کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے جبکہ اقدام قتل کے الزام میں سات سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ مدعی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔