سونا فی تولہ 1750؍ روپے مہنگا

November 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1750 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1755ڈالر سے بڑھ کر 1759 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1750روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 61ہزار 300روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1500روپے کے اضافے سےایک لاکھ38ہزار 288روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1710روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔