اوکاڑہ، نابینا طالبہ سے ایجوکیشن سنٹر کے ٹیچر اور چوکیدار کی 2 ماہ تک زیادتی

November 29, 2022

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) نواحی قصبہ لوہاری والا کے رہائشی محمد خورشید کی 2 نابینا بیٹیاں (ث ) اور(ط) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر دیپالپور میں 8 ویں جماعت کی طالبات تھیں،مبینہ طور پر سنٹر کے میوزک ٹیچر کامران اور چوکیدار صفدر نے مختلف اوقات میں نابینا طالبہ(ث)بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا یہ قبیح فعل ملزمان کی جانب سے 2 ماہ تک جاری رہاملزمان گرفتار،مقدمہ درج کرلیاگیا،متاثرہ نابینا طالبہ نے تنگ آ کر والد کو بتایا جس کی اطلاع پر ڈی پی او کیپٹن(ر) فرقان بلال موقع پر پہنچے، اپنی نگرانی میں دونوں ملزمان میوزک ٹیچر کامران اور چوکیدار صفدر کو گرفتار کروایا۔