خواتین کارکن و ذمہ دار دعوتی اور تنظیمی پروگرام ترتیب دیں، حافظ نعیم

November 30, 2022

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے ایک روزہ تربیتی اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع سے ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب، ناظمہ کراچی اسماء سفیر ودیگر نے بھی خطاب کیا،حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہاکہ خواتین کارکنان و ذمہ داران ووٹر لسٹوں کو از سر نو ترتیب دیں، گھر گھر جاکر ووٹر کارڈ پہنچائیں، علاقے اور محلے کی سطح پر ملاقاتیں کریں، دعوتی اور تنظیمی پروگرام ترتیب دیں، نوجوان خواتین کو آگے لائیں، اپنے حلقہ احباب رشتہ داروں سے رابطے میں رہیں۔ مسلسل 3بار ملتوی ہونے کے باوجود جماعت اسلامی کا کام نہیں رکا بلکہ مزید بڑھا ہے، بلدیاتی انتخابات کے بعد ہم اگلے فیز میں داخل ہوں گے اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت اور جماعت اسلامی کی دعوت کو عام کریں گے۔