ایس ایم منیر کی نماز جنازہ اور تدفین میں معززین کی شرکت، دعا آج

November 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور کاروباری برادری کے لیڈر ایس ایم منیر کو ڈیفنس فیز8کےقبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازجنازہ بعد نماز ظہرانکے صاحبزادے ایس ایم عمران کی امامت میں الحمراء مسجد ٹیپوسلطان روڈ الحمراء سوسائٹی میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں انکے دیگر صاحبزادے ایس ایم تنویر اور ایس ایم عرفان،عزیزو اقارب اور معززین شہری نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال وثواب کیلئے دعا بدھ کو صبح10بجے سے11بجے تک الحمراء مسجد،الحمراء سوسائٹی، ٹیپوسلطان روڈ میں ہوگی۔