جیتنے کیلئے پاکستان آئے، بابراعظم کی وکٹ اہم ہوگی، جیمز اینڈرسن

November 30, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جیتنے کے لیے آئے ہیں لیکن اس کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، کسی ایک کھلاڑی پر فوکس نہیں کیا، بابر اعظم کی وکٹ اہم ہے لیکن دیگر بیٹرز کو بھی ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر دبئی کی کنڈیشنز میں پرانی گیند سے بولنگ پریکٹس کی ہے۔ پاکستان میں مختلف اور چیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملے گا ۔کبھی اپنے لیے اہداف سیٹ نہیں کیے، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا۔ منگل کو پنڈی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ خوش ہوں کہ پاکستان میں 17 سالوں کے بعد آیا ہوں، شاندار استقبال کیا گیا، سیریز کیلئے پر جوش ہیں۔ کنڈیشنز مختلف ہیں، مقابلہ اچھا ہوگا۔ میرے پاس ایسے اسکلز ہیں کہ کسی بھی کنڈیشنر میں بولنگ کرسکتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شئیر کروں۔ پنڈی کی پچ نہیں دیکھی اور نہ بتاسکتا ہوں کہ ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کر سکتی یا نہیں ۔