چھڑی بدل گئی‘ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید

November 30, 2022

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھڑی بدل گئی ،30جنوری تک انتخابات کی گھڑی بھی بدل جائے گی‘عمران خان 30جنوری تک نئے الیکشن کی تاریخ لے لے گا‘پی ڈی ایم کے لیے گیٹ نمبر4بند ہو گیا۔پی ڈی ایم کیلئے گیٹ نمبر 4بند ‘الٹی گنتی شروع اور جی کا جانا ٹھہرگیاہے ‘اب آریاپار ہوگا‘اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں توایک سال میںدو انتخابات کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی ہے، گوٹی پھنس گئی ہے۔ منگل کو جاری بیان میں شیخ رسید نے کہا کہ 77وزراء اخزانے پر بوجھ ہیں،8مہینے سے فاقہ کشی ،مہنگائی اوراب آئی ایم ایف کا جواب ہے ،جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیوائیر کی چھٹیاں منارہے ہیں ،الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور جی کاجانا ٹھہر گیا ہے ۔