ہماری آبادی کی اکثریت اب بھی کھلا دودھ استعمال کر رہی ہے، ریحانہ لغاری

November 30, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کہ ہماری آبادی کی اکثریت اب بھی کھلا دودھ استعمال کررہی ہے، یہ بطور منتخب نمائندے اور قانون ساز ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو کھلے ددودھ کے نقصانات سے آگاہ کریں، سندھ میں دودھ کے معیار اور اس کی پیکنگ کے حوالے سے قوانین ناکافی ہیں، ڈیری لائیو اسٹاک میں اضافہ اور ان کی دیکھ بھال کے لیے مزید قابل عمل قانونی فریم ورک کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نےفریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان کے نارا ڈیری فارم اور سکھر پلانٹ کے دورے کے موقع پر کیا ۔