فٹ بال ورلڈ کپ امریکا نے ایران کو شکست دیدی

November 30, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے گروپ بی کے میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے دی، گرما گرم میچ میں ایرانی ٹیم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم پہلے ہاف میں امریکا کو حاصل برتری آخر تک برقرار رہی۔ میچ میں دونوں جانب سے کئی فاولز بھی دیکھنے میں آئے۔ایرانی ٹیم نے آخری وقت تک مقابلہ کیا تاہم فتح امریکا کے نام رہی جس نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔