اسٹاک مارکیٹ، منتخب خریداری سے تیزی، 302 پوائنٹس کا اضافہ

November 30, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،محدود کاروبار لیکن مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی منتخب خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ،کے ایس ای 100انڈیکس میں 302 پوائنٹس کا اضافہ،55.45 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 30ارب 35 کروڑ ایک لاکھ روپے کا اضافہ ،لیکن کاروباری حجم 43.03 فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقعات کے برعکس اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں اضافے اور آئی ایم ایف 9ویں جائزے کے معاملات میں تاخیر کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں مایوسی نظر آتی ہے ،نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اس کا بھرپور اظہار سامنے آیا ،منگل کو بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ دلچسپی دیکھنے میں نہیں آئی ،جس سے ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن جلد ہی مالیاتی ادارے اور مقامی سرمایہ کار کچھ منتخب سیکٹرز میں سرگرم نظر آئے جس سے مارکیٹ مثبت زون میں آگئی۔