اسسٹنٹ کمشنر صدر کامران صغیر نے چارج سنبھال لیا

November 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان کامران صغیر نے چارج سنبھال لیا، اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا سائلوں کی داد رسی کیلئے ان کے آفس کے دروازے ہروقت کھلے رہیں گے ، تمام ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں ،سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے ۔