ایس پی کینٹ کی کھلی کچہری

November 30, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل نے پولیس تھانہ ممتاز آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد حفیظ الرحمن ان کے ہمراہ تھے.ایس ایچ او ممتازآباد حشمت بلال، ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس قرۃ العین اور دونوں تھانوں کے تفتیشی افسران بھی اس دوران وہاں موجود تھے.شہریوں کی بڑی تعداد نے ایس پی کینٹ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔