پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو وکٹوں کیلئے ترسا دیا

December 01, 2022

پرتھ (جنگ نیوز) آسٹریلین بیٹرز نے پرتھ ٹیسٹ کے افتتاحی روز ویسٹ انڈین بولرز کو وکٹوں کیلئے ترسادیا۔ سوائے ڈیوڈ وارنر کے تینوں بیٹرز نے خوب بیٹنگ کی۔ کینگروز نے پہلے روز دو وکٹ پر 293رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا، مارنس لبوشین نے 154رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ بدھ کو اسے ابتدا ہی میں ڈیوڈ وارنر کا نقصان اٹھانا پڑا جو صرف پانچ رنز بناکر جیڈن سیلز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ مارنس لبوشین نے عثمان خواجہ کے ساتھ کمان سنبھالی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 142 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 65رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ پر لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے 142 رنز کا اضافہ کیا۔ کھیل ختم پر ان کے ساتھ اسٹیو اسمتھ 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔