11لاکھ ٹن اضافی چینی ہونے کے باوجود شوگر ملز مالکان کا لوکل مارکیٹ میں بیچنے سے گریز

December 01, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)گيارہ لاکھ ٹن اضافی چينی ہونے کے باوجود شوگر مافيا کا چينی لوکل مارکيٹ ميں بيچنے سے گريز، تاکہ چينی سستی نہ ہو جائے۔ الٹا گنے کی کرشنگ روک کر شوگر ملز مالکان، حکومت سے چينی برآمد کرنے کی اجازت حاصل کرنے ميں کامياب ہوگئے۔ وزارتِ پيداوار کے ذرائع نے اسے ڈيڈ لاک کے خاتمے کا نام دے ديا۔ شوگر ملز مالکان نے ايکسپورٹ کی اجازت ملنے کی يقين دہانی پر کرشنگ شروع کرنے کا فيصلہ کرلیا۔ وفاقی وزير طارق بشير چيمہ نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فيصلہ نہيں ہوا۔ ايف بی آر 10 لاکھ ٹن چينی کی تصديق کرے گا تب ہی کابينہ کوئی فيصلہ کرے گی۔ چينی مہنگی نہيں ہونے ديں گے۔