خودکش حملہ حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے، بلوچستان بار کونسل

December 01, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے بلیلی کے قریب پولیس اہلکاروں پر خودکش حملے مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے امن وامان کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیںادارے سیکورٹی کے نام پر چیک پوسٹیں قائم کرکے صرف عوام کی تذلیل تک محدود ہیں بیان میںپولیس اہلکاروں سمیت شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر انتہائی تشویشناک ہے امن وامان کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں مگر صوبے امن نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیاں کر جاتے ہیں واقعہ کے بعد ادارے اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے چیک پوسٹوں اور ناکوں پر عوام کی تذلیل میں تیزی لاکر شریف شہریوں کوہراساں کرتے ہیںبیان میں کہاگیا کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کو چاہیے کہ وہ بلند و بانگ دعوؤں کی بجائے امن وامان کو کنٹرول اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںبیان میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔