امریکہ پاکستان کی75 برس کی شراکت قابل تعریف ہے، ڈونلڈ بلَوم

December 01, 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے بدھ کواعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے بین الاقو امی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوٹا یونیورسٹی کے عہدیدار اور وفاقی وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔کانفرنس کا موضوع اکیسویں صدی میں اعلیٰ تعلیم کا کردارہے۔ کانفرنس کا انعقاد ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی کے تحت کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے لیے اعانت یو ایس ایڈ کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے۔ ڈونلڈ بلَوم نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان75 برس سے قائم دیرینہ شراکت کی تعریف کی ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہا کہ ایچ ای سی گریجویٹ افراد کی ملازمتوں میں شمولیت کی شرح میں بہتری کے لیے ماہرین کی کھیپ تیار کرنے پر امریکی حکومت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔امریکہ سے یوٹا ریاست کے سنیٹر کیتھ گرووَر نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا حتمی مقصد نوجوانوں کو افرادی قوت میں مثبت کردار ادا کرنیکی کلیدی مہارتوں سے ہمکنارکرنا ہوتا ہے ۔