ڈسپنسرز کے ڈرگ سیل لائسنس میں 3 سال کیلئے مشروط توسیع

December 01, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان سمیت پنجاب بھر کے ڈسپنسرز کے ڈرگ سیل لائسنس میں 3 سال کیلئے مشروط توسیع کر دی گئی ہے 6057 ڈسپنسرز کو فارمیسی چلانے کیلئے خصوصی کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر صحت کی جانب سے ڈسپنسرز لائسنس کیلئے عمر کی بالائی حد مقرر کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے اس تجویز کے مطابق 75 سال سے اوپر والے افراد کو لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 70 سال کے بعد لائسنس کیلئے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جبکہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز اور مارکیٹوں میں ادویات کی فروخت فارماسسٹس کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی۔