انسداد پولیو اور ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی ٹیم ملتان پہنچ گئی

December 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسدادپولیو اور ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی ٹیم ملتان پہنچ گئی ، ٹیم نے ملتان کے مختلف علاقوں میں پولیو کے حوالے سے کام کرنے والی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈینگی کے حوالے سے خاص طور پر بوسن ٹاؤن کے علاقوں میں جائزہ لیا اس موقع پر محکمہ صحت ملتان کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے یہ ٹیم آج بھی ملتان میں موجود رہے گی اور مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرے گی۔