اسکول گیمز کا آغاز، 8ہزار سے زائد طالب علموں کی رجسٹریشن

December 01, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سکول گیمز کا آغاز ہوگیا ،3روزہ گیمز میں 20 سے زائد کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لینے کے لیے سرکاری و نجی سکولوں کے تقریباً 8 ہزار سے زائد طالبعلموں نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے ۔ سنئیر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انسان جب کھیل کے میدان میں آتا ہے تو وہ ذہنی طور پر بھی مضبوط ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیکرٹری سپورٹس، کمشنر لاہور ، ڈی سی لاہور، لاہور قلندر عاطف رانا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آج لاہور قلندر ٹیلنٹ کو سامنے لیکر آیا ہے ۔