ثانوی تعلیمی بورڈ، ضمنی امتحانات کے لئے ایڈمٹ کارڈ آج جاری ہونگے

December 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران طارق کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ ضمنی امتحانات 2022ء کیلئے ایڈمٹ کارڈ 2دسمبر سے جاری کئے جائیں گے لہٰذا بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اور طلباء و طالبات اپنے اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ سیکشن سے صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔