بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں اور ماموں کو زخمی کردیا، شوہرکی فائرنگ سے بیوی زخمی

December 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 40سالہ یعقوب اور 45سالہ جنت بی بی زوجہ واحد بخش زخمی ہوگئیں ، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق خاتون اور زخمی شخص ملزم کی ماں اور ماموں ہیں اور دو روز قبل لڑکے کی بہن گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی جس پر اسے غصہ تھا اور اس نے طیش میں آکر فائرنگ کی ۔بلدیہ اتحاد ٹائون محمد خان کالونی نجی اسکول کے قریب گھر میں شوہرنے فائرنگ کر کے بیوی کو زخمی کر دیا۔