بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ خواجہ سراؤں کی شمولیت کیلئے پالیسی کی منظوری

December 02, 2022

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) بی آئی ایس پی بورڈ نے کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کی شمولیت کیلئے پالیسی کی منظوری دے دی۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے بی آئی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 56ویں اجلاس کی صدارت کی۔ بورڈ نے بی آئی ایس پی کے مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم کے نئے طریقہ کار کی منظوری بھی دی۔ نئے نظام کے تحت مستحق افراد کسی بھی شیڈول بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹ کے ذریعے نقد رقم حاصل کرسکتے ہیں۔ بورڈ نے خواجہ سراؤں کو بی آئی ایس پی کے کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دی۔