”ہنسنا منع ہے“۔۔ یاسرنواز اور دانش نواز کی تابش ہاشمی کیساتھ قہقہوں بھری گفتگو آج دیکھیں

December 02, 2022

کراچی (جنگ نیوز) معروف اداکار، ہدایتکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ میری زندگی کی کامیابی کا ایک ہی فارمولا ہے کہ میں اپنی اہلیہ ندا یاسر کو ہی دیکھتا رہتا ہوں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے مزاح سے بھر پور پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاکستان کے سب سے بڑے کامیڈی شو کا مکمل احوال ناظرین جمعہ کو تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات 11 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔