گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ میں یوم اقبال کی تقریب، شاعرمشرق کے فلسفہ اورکلام پرروشنی

December 02, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور میں یوم اقبال کی مناسبت سے تقریب ہوئی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد تھے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ عباس سمیت پروفیسرشعبہ فلسفہ جی سی یو ڈاکٹر ثوبیہ طاہر ، شعبہ میتھ جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس اور دیگر استاتذہ نے شرکت کی کالج کے شعبہ اردو ، شعبہ فائن آرٹس نے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور طالبات نے علامہ محمد اقبال کے فلسفہ فکر اور کلام اقبال پر کھل کر روشنی ڈالی اور تقاریر کیں جبکہ اقبال کی شاعری کے حوالے سے مختلف موضوعات پر بیت بازی کا مقابلہ کیا گیا تقریب میں کالج کی سابقہ پرنسپل ڈاکٹر نگہت اعجاز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔