ہائیکورٹ:سوشل ویلفیئر افسر کی برطرفی چیلنج، قتل کے ملزم کی ضمانت

December 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد رضا قریشی نے صوبائی وزیر محنت ،افرادی قوت و انسانی وسائل انصر مجید خان نیازی اور ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سے 15 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔یہ حکم سوشل ویلفیئر مظفرگڑھ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز احمد نے اپنی برطرفی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔جسٹس محمد رضا قریشی نے ایک بیوہ خاتون کو پنشن دلادی ۔میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے آفیسر ( فنانس) نے عدالت کے باہر ہی پیٹیشنر کو مختلف مالیت کے دو چیک دئے۔گزشتہ سماعت کے دوران فاضل جج نے بیوہ کو پنشن کی ادائیگی نہ کرنے پر میونسپل کارپوریشن کے عملے کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کرنے کاعندیہ دیا تھا جبکہ متعلقہ افسر نےفنڈز کی عدم دستیابی کا عذر پیش کیا تھا۔جسٹس محمد امجد رفیق نے قتل کے مقدمہ میں ملوث علی پور کے محمد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرلی اور اسے دولاکھ روپے کے مچلکے پر رہاکرنے کا حکم دیا۔