محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین کا مستقلی میں رکاوٹوں کیخلاف احتجاج

December 02, 2022

پشا ور (لیڈی رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ کے مختلف کیڈر کے ملازمین نے مستقلی میں رکاوٹوں کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت ملازمین کے صدر اعجاز خان کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے ایکٹ پاس ہونے کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا،554 ملازمین ایک سال سے کنٹریکٹ پر کام کرہے ہیں احتجاج کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا سلمان نثار، اے سی کینٹ اور ایس پی کینٹ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے ڈائریکٹر ٹرا نسپورٹ قیصرخان، سابق ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی،ڈپٹی ڈایکٹر سلمان نثار، ڈپٹی ڈایکٹرٹیکنیکل صادق عثمان اورملازمین کی طرف سے تین افرادپر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی 5 دسمبر تک ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات کرکے محکمہ کو جامع شفارت پر مبنی رپورٹ جمع کرے گی مظاہرین نے کہا کہ اگر 5 دسمبر تک رپورٹ جمع نہ کی گی تو 6 دسمبر سے پورے صوبے میں دوبارہ احتجاج کا آغاز ہو گا