قتل میں سزائے موت کا ملزم بری

December 02, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ چونترہ کے مقدمہ قتل میں سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا۔اسد بلال عرف شیرا کی پیروی راجہ غنیم عابر خان ایڈوووکیٹ نے کی جس پرالزام تھا کہ اس نے فائرنگ کرکے محبت خان کو قتل کیا تھا۔ماتحت عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔عدالت عالیہ نے موقع پر گواہان کی عدم موجودگی اور کلاشنکوف کی جعلی برآمدگی کی بنیاد پر ملزم کو بری کردیا۔