غیر قانونی آنیوالے 21 افغان باشندے گرفتار

December 03, 2022

کراچی(اسٹاف ر پورٹر ) ضلع ویسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے 21 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتاریاں اورنگی اور منگھوپیر تھا نے کی حدودسے عمل میں لائی گئیں، پولیس کے مطابق افغان باشندوں کو مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔