مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار، رکشا چور گینگ کے 4 کارندے بھی پکڑے گئے

December 03, 2022

کراچی(اسٹاف ر پورٹر )ناگن چورنگی کنٹری ٹاور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو جلیل کو زخمی حالت میں،ساتھی اکبر کو بھی تعاقب کے بعد گرفتار کرکے پستول، چھینا ہوا موبائل فون، نقد رقم اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ، زمان ٹائون پولیس نے مبینہ مقابلے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا، لیاری حسینی باغ قبرستان کےقریب جبکہ کورنگی نمبر 1نورانی بستی کے قریب سے 2ملزمان کو حالت میں گرفتار کیا گیا اے وی ایل سی، سی آئی اے سٹی ڈویژن پولیس نےبین الصوبائی رکشا چور گینگ کے 4 کارندوں عبدالوحید ،عمران ،صلاح الدین، اورحمزہ کو گرفتار کر کے 2 رکشا اور متعدد رکشوں کے کھلے ہوئے پارٹس برآمد کرلیے ۔