انگور اڈہ چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نوٹس جاری، سیکرٹری دفاع سے جواب طلب

December 03, 2022

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نےانگور اڈہ چیک پوسٹ افغانستان کےحوالے کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس فیصل زمان پر مشتمل سنگل بنچ نے گیارہ مئی2022کو رٹ خارج کردی تھی۔ڈویژن بنچ کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ نے چیمبر میں رٹ کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیا تھا۔خالانکہ درخواست گزار اس وقت دوسری عدالت موجود تھالیکن سنگل بینچ کسی قانونی جواز کے بغیر رٹ خارج کردی تھی۔