پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 9 دسمبر کے میچ کیلئے تیاریاں جاری

December 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیمیں 9 دسمبر کو ملتان سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کرینگی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کیلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کا ہنگامی آغاز کردیا گیا ہے شائقین کرکٹ کو بہترین ماحول میں تفریح کا موقع فراہم کرینگےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے فول پروف انتظامات کا حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ پاک انگلینڈ ٹیموں کے روٹس پر لائٹنگ اور پیچ ورک بروقت مکمل کی جائے گی جبکہ ہوٹلوں،سٹیڈیم اور حساس مقامات کی بھرپور سکریننگ کی جائے گی۔ شائقین کرکٹ کو عالمی کرکٹ میلے کا عمدہ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ میچ کیلئے سٹیڈیم میں مکمل سپورٹ فراہم کرینگے ۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔