چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان و نقدی سے محروم

December 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی ظفر اقبال نے نیو ملتان پولیس کو درخواست دی کہ معصوم شاہ روڈ سے نامعلوم ملزمان اس کی موٹر سائیکل چوری کرلی تھانہ مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے دو نامعلوم ملزمان نے بلال سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھانہ الپ پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے حیات اللہ کے بھانہ سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے سٹی جلال پور پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے حبیب الرحمن کی سائیکل چوری کرلی تھانہ قادرپوررواں پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے فیصل کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔