کام کرنیوالے، محنتی افسران کی ہر جگہ قدر ہوتی ہے، ایڈیشنل آئی جی

December 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت کے تبادلہ کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان اور جنوبی پنجاب پولیس آفس کے سٹاف کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریٹائرڈ آئی جیز، ڈی ائی جی اسٹیبلشمنٹ محمد سلیم ، سی پی او ملتان خرم شہزاد اور دفتر ساؤتھ پنجاب کے تمام سٹاف نے شرکت کی ڈی جی خان اور بہاولپور ریجن کے پولیس سربراہان بزریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شریک ہوئے تمام افسران و سٹاف نے تقریب میں خیالات کا اظہار کیا اور اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت کے کامیاب اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام اور دفتری امور کو مناسب انداز میں چلانے میں عمران شوکت کا اہم کردار ہے انہوں نے نہایت ایمانداری اور محنت سے کام کرتے ہوئے ساؤتھ پنجاب پولیس کے آپریشنل معاملات کو بہترین حکمت عملی سے چلایا ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ کام کرنے والے اور محنتی افسران کی ہمیشہ اور ہر جگہ قدر ہوتی ہے اور عمران شوکت کو دی گئی عزت انکی محنت کی بدولت ہے۔