عمران خان کا دورہ پشاور منسوخ

December 04, 2022

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ پشاور منسوخ کر دیاگیا ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سموگ اور موسم کے باعث چیئرمین عمران خان کیلئے فضائی سفر ممکن نہیں تھا اس لئے خیبرپختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کا فیصلہ کیا گیا ۔