نوسربازوں سے شہری کو پانچ لاکھ سے محروم کردیا

December 04, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوسربازوں سے شہری کوپانچ لاکھ روپے سے محروم کردیا، تھانہ ائرپورٹ کوضیاء الرحمان نے بتایا کہ میں نے بینک سے 5 لاکھ روپے نکلوائے جب باہر نکلا تو ایک شخص نے اپنے پیسے گرائے اور پھر اٹھا لئے اور وہاں سے غائب ہو گیا ،اسی دوران ایک اور بندہ آیا جس نے مجھے کہا کہ یہ پیسے اس شخص کے نہیں ہیں اسی دوران تیسرا شخص آ گیا جس نے کہا کہ میرے90 ہزار روپے گر گئے ہیں۔ پہلے والے شخص نے کہا کہ ایک بندہ آپ کی رقم اٹھا کرگلی میں چلا گیا ہے جس شخص نے پیسے اٹھائے تھے وہ بھی سامنے آ گیا اور اس کو پکڑ لیاجس نے کہا کہ جس کے یہ پیسے ہیں اس کو واپس کر دیتے ہیں آخر والے شخص نے کہا کہ میری سونے کی چین بھی تھی آپ سب لوگ تلاشی دو ۔تلاشی لینے بہانے انہوں نے میرے 5 لاکھ روپے غائب کر دئیے اور وہاں سے بھاگ گئے۔