توہین عدالت، رکن پنجاب بار کونسل کو سزا، وکلا کی صوبے بھر میں ہڑتال

December 06, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) رکن پنجاب بار کونسل کو سزا دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب بھر میں ہڑتال کی گئی،بیشتر عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سماعتیں ملتوی کردی گئیں،وکلاء کی بڑی تعداد نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا اور ممبر پنجاب بار کونسل کی حمایت میں نعرے لگائے اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا۔