دو آبہ فاؤنڈیشن مسلم ہینڈز کیجانب سے 30 ویل چیئرز تقسیم

December 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے سوشل ویلفیئر بیت المال اور سماجی تنظیم دوآبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع کو نسل ہال مظفرگڑھ میں تقریب و سیمینار کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سمیع اللہ فاروق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے سپیشل ایجوکیشن سنٹر مظفرگڑھ سکول کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیئے۔دوآبہ فاؤنڈیشن اور مسلم ہینڈز کے اشتراک سے 30 وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔سوشل ویلفیئر آفیسرز ملک اکرم تکلیر,محمد عامر باٹ,خلیل الرحمان,عابدہ رحمان,عافیہ بلال,سٹاف ممبران سوشل ویلفئیر مظفرگڑھ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔