بجلی کے حادثات کی روک تھام کیلئے ”پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی“ ٹریننگ پروگرام شروع

December 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے بجلی تنصیبات سے رونماہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے ”پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی“ ٹریننگ پروگرام شروع کردیاہے جس میں عام شہریوں اور میپکو ملازمین کو کرنٹ لگنے، ڈیوٹی کے دوران بجلی تنصیبات سے پیش آنے والے ممکنہ حادثات سے بچاؤ کی تربیت دی جارہی ہے۔ ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان میں پانچ روزہ ٹریننگ کورسز میں شعبہ آپریشن اور کنسٹرکشن کے لائن سپریٹنڈنٹس، لائن فورمین اور لائن مین کیٹگری کے سٹاف کو تربیت /آگاہی فراہم کی جائے گی۔