سابق کیمرونی اسٹار سیموئل ایٹو نےکیمرہ مین کو فٹبال سمجھ لیا

December 07, 2022

دوحا (جنگ نیوز) کیمرون فٹبال فیڈریشن کے صدر سیموئل ایٹو نے کیمرہ مین کو فٹبال سمجھ لیا، انہوں نے برازیل اور جنوبی کوریا کے پری کوارٹر فائنل کے بعد اسٹیڈیم کے باہرویڈیو کیمرہ لیے کھڑے شخص کو کک مار کر گرادیا۔ زیر گردش ویڈیوز کے مطابق بارسلونا کلب کے سابق اسٹار اور چار بار بہترین افریقی فٹبالرایوارڈ جیتنے والے ایٹو مذکورہ شخص کی موجودگی سے مشتعل ہوگئے اور اسے لات ماردی ۔ واقعے پر کیمرون فٹبال فیڈریشن، فیفا اور قطری ورلڈکپ انتظامی کمیٹی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔