جرمن فٹبال ٹیم ڈائریکٹر مستعفی

December 07, 2022

فرینکفرٹ (جنگ نیوز) جرمنی کے ورلڈکپ میں پہلے راؤنڈ سے اخراج کے بعد ٹیم ڈائریکٹر الیور بیرہوف مستعفی ہوگئے۔ سابق انٹرنیشنل پلیئر گذشتہ 18 برس سے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے معاہدے کی مدت میں ابھی دو سال باقی ہیں۔ دریں اثنا میگا ایونٹ کے بعد جرمن ٹیم واپس وطن پہنچ گئی ہے۔