مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، زخمی سمیت 3 گرفتار

December 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بلاک ایف سٹی اسکول کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کر نے وا لا ملزم جوابی کارروائی میں ایک ملزم عارف مبینہ پولیس مقا بلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی عارف کو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، گلشن حدید پانی والی ٹنکی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم عامر ولد منیر اور اسکے ساتھی پرویز کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔