سیاسی عدم استحکام، دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، ضیاء عباس

December 07, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دہشت گرد دوبارہ سے سر اٹھارہے ہیں، ملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر تشویش ناک ہے حکومت فوری طور پر اس کے روک تھام کے لئے اقدامات کرے، ایک طرف ملک معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے دوسری جانب عمران خان اور ان کے ساتھی لانگ مارچ اور احتجاج سے ملک کے بحران کو مزید سنگین بنانے میں مصروف ہے۔