17واں عالمی کتب میلہ 08 دسمبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگا

December 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 17واں عالمی کتب میلہ 2022کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 08 دسمبر سے سجایا جائے گا جو 12دسمبر 2022 تک جاری رہے گا جس میں 330 سے زائد کتب کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ مزید برآں اس عالمی کتب میلے میں 17ممالک کے تقریباً 40 ادارے حصہ لے رہے ہیں۔